ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ای ڈی نے مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں آئی آر ای او گروپ کے چیئرمین للت گوئل کو گرفتار کیا 

ای ڈی نے مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں آئی آر ای او گروپ کے چیئرمین للت گوئل کو گرفتار کیا 

Tue, 16 Nov 2021 19:18:53    S.O. News Service

نئی دہلی،16/ نومبر (آئی این ایس انڈیا) ای ڈی نے آئی آر ای او گروپ کے چیئرمین للت گوئل کو منی لانڈرنگ کے الزام میں منگل کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہیں پیر کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا تھا۔ لیکن پوچھ گچھ کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا، ای ڈی نے انہیں دوبارہ پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا۔ للت گوئل پر پی ایم ایل اے کے تحت کارروائی کی جا رہی تھی، ان سے سرمایہ کاروں کے پیسے کو ادھر ادھر کرنے کے معاملے میں بھی پوچھ گچھ کی گئی۔ 2010 میں للت گوئل نے 73 ملین امریکی ڈالر مختلف ٹرسٹ میں منتقل کیے، جس کی ای ڈی تحقیقات کر رہی تھی۔ یہ رقم سرمایہ کاروں کی تھی۔ آئی آر ای او دہلی-این سی آر میں ایک بڑا رئیل اسٹیٹ گروپ ہے۔ للت کا نام پنڈورا پیپر لیک میں بھی آیا تھا۔ ان کی بہن کی شادی بی جے پی لیڈر سدھانشو متل سے ہوئی تھی۔ انہیں جمعرات کو دہلی ہوائی اڈے سے حراست میں لیا گیا تھا۔ اس وقت وہ امریکہ جانے کی کوشش میں تھے۔ 


Share: